میٹرک امتحانات 2025 کی ڈیٹ شیٹ جاری – BISE ایبٹ آباد کا شیڈول اور ہدایات

Date sheet SSC exam 2025 BISE Abbottabad

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ایبٹ آباد
پریس ریلیز
تاریخ: 6 اپریل 2025

ایبٹ آباد بورڈ نے میٹرک (نہم و دہم) کے سالانہ امتحانات 2025 کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ ان امتحانات کا آغاز 8 اپریل 2025 سے ہوگا اور تحریری امتحانات 28 اپریل 2025 تک جاری رہیں گے۔ اس کے بعد عملی امتحانات (Practical Exams) کا آغاز 5 مئی 2025 سے کیا جائے گا۔

تحریری امتحانات دو شفٹوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ صبح کی شفٹ 9:00 بجے سے 12:00 بجے تک جبکہ دوپہر کی شفٹ 2:00 بجے سے 5:00 بجے تک ہوگی۔ امتحانی شیڈول کے مطابق اسلامیات، مطالعہ پاکستان، اردو، انگریزی، ریاضی، فزکس، کیمسٹری، بایولوجی، کمپیوٹر سائنس، اکنامکس، جنرل سائنس، مطالعہ قرآن حکیم، اسلامیات اختیاری، اسلامی تاریخ، جغرافیہ، ہوم اکنامکس، فوڈ اینڈ نیوٹریشن، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن اور دیگر مضامین کے پرچے مختلف تاریخوں میں لیے جائیں گے۔

عملی امتحانات کا آغاز 5 مئی 2025 سے ہوگا جن میں فزکس، فوڈ اینڈ نیوٹریشن، کیمسٹری، بایولوجی، کمپیوٹر سائنس اور ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن شامل ہیں۔ عملی امتحانات تین گروپس میں لیے جائیں گے: گروپ اول صبح 9:00 سے 11:00 بجے، گروپ دوم 11:00 سے 1:00 بجے اور گروپ سوم 2:00 سے 4:00 بجے تک ہوگا۔

امتحانات کے دوران نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے بورڈ نے چند اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ تمام امیدواران اپنی عملی امتحانات کی تاریخیں اور ٹائم بورڈ کی ویب سائٹ www.biseatd.edu.pk سے حاصل کریں۔ موبائل فون امتحانی ہال میں سختی سے ممنوع ہے اور کسی بھی امیدوار کو 8:30 بجے کے بعد امتحانی ہال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور امتحانات کے قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کریں۔

امتحانات کے انعقاد کے لیے بورڈ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ دلجمعی سے امتحانات کی تیاری جاری رکھیں تاکہ اچھے نتائج حاصل کر سکیں۔

رابطہ:
پروفیسر بابر ایاز خان
کنٹرولر آف ایگزامینیشنز
فون: 0992-392013، 392014-Ext:216, 2

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *